شاہینوں کی وطن واپسی , جوہانسبرگ سے پرواز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی براستہ دبئی وطن واپسی کیلیے جوہانسبرگ سے روانہ ہوگئے۔جوہانسبرگ سے پاکستان کیلیے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، سفیان مقیم، طیب طاہر، عثمان خان، ابرار احمد، عرفان خان اور محمد حسنین شامل ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اسکواڈ میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، کامران غلام اور عبداللّٰہ شفیق ون ڈے ٹیم سے شامل ہوئے ہیں۔پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کل سنچورین میں پریکٹس کرے گا، اس میدان میں پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔