انسداد بجلی چوری مہم جاری،25ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی  انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 487مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، 169ملزموں  کے خلاف مقدمات درج کرکے25  کو گرفتار کرلیا گیا ۔ بجلی چوروں کو3لاکھ42ہزار232یونٹ چارج کئے گئے  ، جن کی مالیت ایک کروڑ53لاکھ ایک ہزار9روپے ہے۔ علاوہ ازیں  ایس ڈی او کاہنہ سب ڈویڑن نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ایلیٹ ٹاو?ن کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن 30 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔تمام کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔