بجلی چوری جرم ، مہم جاری رہے گی :لیسکو چیف

لاہور(خصوصی رپورٹ ) لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر رمضان بٹ نے کہا بجلی چوری ایک قومی جرم ہے، جس کا خمیازہ ایماندار صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے۔ ہم نے اس ناسور کے خاتمے کا عزم کیا ہے اور یہ مہم آخری چور کے خلاف کارروائی تک جاری رہے گی،کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا لیسکو صارفین کی بہتری اور نظام کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔