فیصل ٹائون میں ملزم چنے والے سے ناشتہ لینے آئیپیسوں کا تقاضا کیا تو گن پوائنٹ پر تشدد کیا ، ایک گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)فیصل ٹا ئون کے علاقے میں ناشتہ مفت نہ دینے پر دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزموں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔ملزم چند روز قبل چنے والے سے ناشتہ لینے آئے، دکاندار نے پیسوں کا تقاضا کیا جس پر ملزم گن پوائنٹ پر تشدد اور مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ایس ایچ او فیصل ٹا ئون کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو تشدد اور دھمکیاں دیتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم گلزار 3مقدمات میں سابق ریکارڈ یافتہ ہے۔دکاندار نے بتایا اس سے پہلے بھی ملزم 5ہزار کا ناشتہ گن پوائنٹ پر لے جا چکے ہیں۔