پولیس موبائل پر اہلکار روز 300 روپے کا دہی مفت کھاجاتے ہیں: دکاندار آصف کا الزام
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی میں پولیس اہلکار مفت دہی کھانے کے بعد وردی اور گاڑی کے رعب میں دکاندار کو دھمکیاں دینے لگے مانگا منڈی پولیس اہلکاروں کی مبینہ مفت خوری سامنے آگئی۔ہسپتال روڈ پر دودھ دہی کے دکاندار آصف نے الزام لگایا کہ پولیس موبائل پر اہلکار روز 300 روپے کا دہی مفت کھاجاتے ہیں،پولیس اہلکاروں سے پیسے مانگیں تو کہتے ہیں، شاپ اینڈسکیورٹی ایکٹ کا پرچہ دے دیں گے،دکان پر کیمرے لگائے ہوئے ہیں، سکیورٹی گارڈ کہاں سے رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشن سے اپیل کرتے ہیں مفت خوروں کے خلاف کارروائی کریں