منشیات فروشوں کو غیر ملکی دہشت گرد قرار دیں گے:ٹرمپ

 ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، تمام میکسیکن منشیات فروشوں کوملک بدر کریں گے
   واشنگٹن (آئی این پی )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈرگ کارٹیلز کو غیرملکی دہشت گردی تنظیم قرار دیں گے اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔غیرملکی خبررساںادارے  کے مطابق  امریکی ریاست ایریزونامیں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے  ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ وہ صدربنتے ہی تمام میکسیکن منشیات فروشوں کوملک بدر کریں گے،ڈرگ کارٹیلز کو غیرملکی دہشت گردی تنظیم قرار دیں گے اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا