اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی کی وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے خلاف درخواست پر سماعت 15 جنوری تک ملتوی ہوگئی ۔ ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق اور لاپتا کارکنان کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی پرائیویٹ کمپلینٹ پر سماعت ڈسٹرکٹ سیشن جج اعظم خان نے کی۔عدالت نے شکایات کنندہ کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15 جنوری تک ملتوی کردی۔