آزاد کشمیر: نیلم میں جاگراں ویلی سے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

 آزاد کشمیر(مانیٹرنگ ڈیسک)نیلم میں جاگراں ویلی سے 3 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں،۔ریسکیو حکام کے مطابق مویشی چراتی خواتین نے جنگل میں لاش دیکھ کر اطلاع دی۔اہلخانہ کے مطابق یاسر بلوچ، ناصر اور فیصل اعوان 3 جولائی کو بابون ویلی گئے تھے۔