مینجمنٹ بابر اعظم کی واپسی کے لیے پرامید ، لندن کی ڈرائی کنڈیشنز کے باعث ٹیم 2 سپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے:ذرائع
لندن (سپورٹس ڈیسک)پہلے میچ میں شکست کے بعد انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27اگست سے لارڈز میں شروع ہو گا، لندن پہنچنے کے بعد کنڈیشنز کو سامنے رکھ کر پلئینگ الیون کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق لیڈز ٹیسٹ میں بڑے مارجن سے شکست کے بعد مینجمنٹ ٹیم میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا جا سکتا ہے۔مینجمنٹ بابر اعظم کی واپسی کے لیے پرامید ہے، بابر انگلی کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے، ان کی واپسی کی صورت میں اذان اویس کو ڈراپ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کی ڈرائی کنڈیشنز کے باعث ٹیم 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے، اسپیڈ کی وجہ سے لارڈز ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولر عبید شاہ کو ترجیح دیے جانے کا امکان ہے۔لندن کی کنڈیشنز مختلف اور ڈرائی ہیں، فلیٹ پچ کی توقع کی جا رہی ہے۔