مارگریٹ کوالی کے انوکھے جوتوں نے سب کی توجہ حاصل کرلی

شینیل کی ان منفرد سینڈلزکو نیکڈ سینڈلزکہاجارہا ہے،انکا ڈیزائن عام جوتوں سے بالکل مختلف ہے
لندن (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ مارگریٹ کوالی کے منفرد جوتوں نے تقریب میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ اداکارہ مارگریٹ کوالی لندن میں اپنی فلم دی ڈاگ سٹارزکے پریمیئر میں ایسی سینڈلز پہن کر پہنچیں جو پہلی نظر میں دکھائی ہی نہیں دیتیں،جوتے کا منفرد ڈیزائن اور غیر معمولی فیشن اسٹائل دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے۔شینیل کی ان منفرد سینڈلزکو نیکڈ سینڈلزکہاجارہا ہے،انکا ڈیزائن عام جوتوں سے بالکل مختلف ہے کیونکہ یہ پائوں کو ڈھانپنے کے بجائے بنیادی طور پر ٹخنے کے گرد نظر آتی ہیں جبکہ پائوں کا بیشتر اور آگے والا حصہ کھلا رہتا ہے۔مارگریٹ کوالی کے اس منفرد انداز کی تصاویر اورویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،جہاں صارفین کی جانب سے جوتوں کے ڈیزائن پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔