پیٹرولیم قیمتوں میں بڑی تبدیلی کا امکان کم، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

پیٹرولیم قیمتوں میں بڑی تبدیلی کا امکان کم، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی کا امکان کم دکھائی دے رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ حکومتی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں رد و بدل کا انحصار ریونیو اہداف اور مجموعی مالی صورتحال پر ہوگا، جبکہ نئی قیمتوں کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برینٹ کروڈ 106.18 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 96.73 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں فی الحال قیمتیں برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہی سامنے آئے گا۔