بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی سطح پر بھی واضح ہونے لگے ہیں، جہاں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہو کر 493,762 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 4458 روپے کمی کے بعد 423,321 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی کم ہو کر 388,058 روپے تک پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 52 ڈالر کمی کے بعد 4714 ڈالر پر آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے براہ راست اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔