گیس پلانٹس کیلئے درکار گوبر کے استعمال سے دیہات میں گندگی کا خاتمہ ہوگا
لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب کے دیہات میں صفائی کے ساتھ گیس کی فراہمی کا میگا منصوبہ، پنجاب کے ماڈل دیہات میں بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب ہو گی۔تین ارب کی لاگت سے 25 ماڈل دیہات میں بائیو گیس پلانٹس لگائے جائیں گے۔پنجاب کے دیہات میں پہلی بار گوبر کولیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔بائیو گیس پلانٹس کے لیے درکار گوبر کے استعمال سے دیہاتوں میں گندگی کا خاتمہ ہوگا۔بائیو گیس پلانٹس سے تیار کردہ گیس کمپیکٹ کر کے سلنڈرز میں فروخت کی جائیگی ،گیس کی فروخت کے لیے ماڈل دیہاتوں میں سیل پوائنٹس کا قیام ہوگا۔گیس سلنڈز کی گھروں تک ڈلیوری بھی کی جائیگی۔ویلیج آرگنائزیشن کمیٹی سلنڈرز کی فروخت و سیل پوائنٹس چلائے گی۔