لاہور( کرائم رپورٹر)پاکستان ریلوے نے بوگیوں میں نئے اے سی پلانٹس لگانے کا کام شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق 73کروڑ کی لاگت سے102بوگیوں میں نئے اے سی پلانٹ لگائے جارہے ہیں،21بوگیوں میں نئے ایسی پلانٹ لگانے کے بعدان کوسسٹم میں شامل کردیاگیا،8بوگیوں میں ایسی پلانٹ لگانے کاکام جاری ہے۔آئندہ چندروزمیں مزید8بوگیوں میں ایسی پلانٹ لگانے کے بعدان کوسسٹم میں شامل کیاجائے گا،وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پراجیکٹ 31جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کررکھی ہیں۔