4 اضلاع میں فلٹریشن پلانٹس لگانے کا منصوبہ

خوشاب، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں شمسی توانائی پر چلنے والے جدید آٹو میٹک پلانٹس لگائے جائیں گے
لاہور (خصوصی رپورٹ)چار اضلاع میں جدید واٹر فلٹریشن و باٹلنگ پلانٹس لگانے کا پائلٹ پراجیکٹ تیار،خوشاب، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں جدید آٹو میٹک واٹر فلٹریشن اور باٹلنگ پلانٹس منصوبے کے تحت 19 لٹر پانی کی بوتلوں میں آرسینک و دیگر مضر اجزا سے پاک پانی فراہم کیا جائے گا۔اس حوالے سے اجلاس کی صدارت سپیشل سیکرٹری ہا ئوسنگ وقار عظیم نے کی۔ ترجمان کے مطابق جدید پلانٹس ہر گھنٹے پانچ ہزار لٹر پانی فلٹر اور پیک کرینگے،توانائی کیلئے شمسی نظام استعمال ہوگا اور باقاعدگی سے سیمپلز کا معائنہ ہوگا۔ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو گا اور وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر اسے سسٹین ایبل ماڈل کے تحت چلایا جائے گا۔