محکمہ ٹرانسپورٹ کی جدید بس نیٹ ورک بچھانے کی سٹڈی مکمل
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑے بحران کے حل کے لیے نیا جامع نظام متعارف کرانے کی تیاری،محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی شہر بھر میں جدید بس نیٹ ورک بچھانے کی سٹڈی مکمل کر لی گئی،122روٹس، 1574 بسیں اور آٹھ فیزز پر مشتمل منصوبہ حکومت کو پیش، پہلے مرحلے میں 14 روٹس پر فوری آپریشن شروع کرنے کی سفارش کر دی گئی،ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی آبادی اور ٹریفک کے دباو کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے اور منظم نظام کی بنیاد رکھنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے شہر کے موجودہ ٹرانسپورٹ ڈھانچے، مسافروں کی ضروریات اور ٹریفک کے بہاو کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایک جامع سٹڈی مکمل کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی ہے۔سٹڈی کے مطابق لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو آٹھ مختلف فیزز میں مرحلہ وار وسعت دی جائے گی، جس کے تحت مجموعی طور پر 1574 بسیں چلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ منصوبے کا مقصد شہر کے مختلف علاقوں کو ایک مربوط نیٹ ورک کے ذریعے آپس میں جوڑنا ہے تاکہ شہریوں کو بلا تعطل اور آسان سفری سہولت میسر آ سکے۔