صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کی جانب سے ایک آئل ٹینکر پر قبضے کے واقعے نے تشویش پیدا کر دی ہے، جس میں 11 رکنی پاکستانی عملہ بھی سوار ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق اونر 25 نامی جہاز پر 21 اپریل کو قزاقوں نے حملہ کیا۔ واقعے کے بعد وزارتِ بحری امور پاکستان کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹس کا جہاز پر موجود پاکستانی کریو سے تاحال رابطہ نہیں ہو سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو روانہ کرنے والی ایجنسی بھی اس معاملے پر خاموش ہے، جس سے صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔دوسری جانب متاثرہ عملے کے اہل خانہ کے مطابق جہاز کے انڈونیشین کپتان کی رہائی کے لیے انڈونیشیا حکام قزاقوں سے رابطے میں ہیں۔واقعے کے بعد پاکستانی عملے کی سلامتی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں اور حکام سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔