کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ایران کے خلاف جنگ کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ایران کے خلاف جنگ کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا

گیون نیوسم نے کہا کہ یہ جنگ بے مقصد ہے اور اس کے اثرات امریکی عوام پر پڑ رہے ہیں، خاص طور پر مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔گورنر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو جنگی اخراجات کے بجائے اندرونی مسائل، جیسے معیشت اور مہنگائی پر توجہ دینی چاہیے۔دوسری جانب، امریکی سینیٹر ٹیمی بالڈون نے بھی صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کے لیے قرارداد پیش کی ہے، تاکہ مہنگائی اور مشکلات میں کمی آئے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں ایران جنگ کے حوالے سے اختلافات بڑھ رہے ہیں اور مختلف رہنما حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں، جس سے داخلی سیاست میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔