کراچی کی ایڈیشنل سیشن عدالت سینٹرل میں شعائرِ اسلام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی ہے۔
عدالت میں سماعت کے دوران، رجب بٹ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے کیونکہ ان کی طبیعت خراب بتائی گئی۔ رجب بٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور اسی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔ دوسری طرف، ملزم کے وکیل مدعی کے وارنٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہر پیشی پر رجب بٹ کی طرف سے کوئی نہ کوئی بہانہ بنایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے۔