دریا سے سونا نکالنے کا کام شروع

 پختونخوا حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کو دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے لیے اجازت دی گئی
کوہاٹ (خصوصی رپورٹ)کوہاٹ میں دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کو قانونی طور پر دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے لیے اجازت دی گئی ہے، جس کے بعد سے دریائے سندھ کے کنارے پر واقع علاقہ ریسئی سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بلاک بی اور سی کی لیز ساڑھے 3ارب میں بولی دے کر خریدی گئی ہے۔