دائود خیل میں سندھ کے کنارے تین، تین چار، چار تولے سونا نکالا جارہا تھا،ملزموں نے باقاعدہ کیمپ لگارکھے تھے
دائود خیل(خصوصی رپورٹ) محکمہ معدنیات اور تھانہ کالا باغ پولیس، پیر پہائی پہنچ گئی اور سونا نکالنے والے 50 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور سونا نکالنے کے لیے استعمال ہونے والی بھاری مشینری تھانے لا کر بند کر دی، پیر پہائی کالا باغ ڈیم سائٹ کے مقام پر کافی تعداد میں لوگ بھاری مشینری کے ساتھ دریا سندھ کے کنارے سونا نکالنے میں مصروف تھے، وہاں پر باقاعدہ لوگوں نے کیمپ لگا رکھے تھے، سینکڑوں مزدور کام کر رہے تھے ، ہر گروپ تین ، تین چار ، چار تولے سونا نکال رہا تھا، محکمہ معدنیات نے ایکشن لیا اور تھانہ کالا باغ کی نفری کے ہمراہ موقع پر جا کر کام بند کرا یا ،بھاری مشینری تحویل میں لے لی۔