پی ایس ایل کا میلا آج سجے گا، لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے

پی ایس ایل کا میلا آج سجے گا، لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے لیے لاہور پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق میچز کے دوران 10 ہزار پولیس اہلکار اور افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ٹیموں کی موومنٹ اور سٹیڈیم کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔ سٹیڈیم کے اطراف میں چار درجاتی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے، اور بلڈنگز پر سنائپرز کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم تک پہنچانے سے قبل چار مقامات پر چیکنگ کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔