والدین اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز

والدین اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن مہم صوبے کے محفوظ مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے سب سے مؤثر طریقہ احتیاط، آگاہی اور ویکسینیشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے، اور والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ حکومت پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔