مقامی افراد نے قتل کی واردات کے خلاف احتجاج کرتے لاش سڑک پر رکھ دی تھیں
موٹروے پر دو گھنٹے سے زائد وقت سے ہزاروں بسیں، ٹرک اور دیگر گاڑیاں پھنسی رہیں
پشاور(آئی این پی) اسلام آباد سے پشاور آنے والی موٹروے چکدرہ انٹرچینج کے قریب سڑک کو مظاہرین نے مکمل طور پر بند کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج کیلئے اسلام آباد تا پشاور موٹروے کو چک درہ کے مقام پر بند کردیا گیا ۔ مسافروں کے مطابق موٹروے پر دو گھنٹے سے زائد وقت سے ہزاروں بسیں، ٹرک اور دیگر گاڑیاں پھنسی رہیں جبکہ ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل رہی ۔ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے قتل کی واردات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لاش سڑک پر رکھ دی تھیں ۔موٹروے کی بندش کے باعث اسلام آباد سے پشاور جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔