جنوبی چین میں سپر ٹائیفون راگاسا کا خطرہ، 10 شہروں میں سکولز اور کاروبار بند

جنوبی چین میں سپر ٹائیفون راگاسا کا خطرہ، 10 شہروں میں سکولز اور کاروبار بند

ویب ڈیسک: جنوبی چین کو سپر ٹائیفون راگاسا کے سنگین اثرات کا سامنا ہے، جس کے قریب آنے پر کم از کم 10 شہروں میں سکولز، کاروباری مراکز بند اور بعض پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

ٹائیفون کی گردشی ہوائیں تقریباً 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور اسے سال 2025 کا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ متوقع طور پر یہ طوفان گوانگڈونگ صوبے کے شینژن اور ژوون کاؤنٹی کے ساحلی علاقے میں بدھ کو لینڈ فال کرے گا۔شینژن نے 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، اور ہنگامی انتظامیہ نے شدید آندھی، بارش، لہروں اور سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ متعدد چینائی ریاستی و مقامی حکومتوں نے سکول اور کاروبار بند کرنے اور آمد و رفت پر پابندیاں عائد کی ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ، فیری سروسز، اور صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بھی بند کی جائیں گی۔ چینی محکمہ موسمیات نے رہائشیوں کو محتاط رہنے، دروازے و کھڑکیاں محفوظ کرنے، ایمرجنسی کٹس تیار رکھنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔