مردان: جلالہ کندہ غار میں ایک کباڑ کی دکان میں کام کے دوران مبینہ طور پر دستی بم پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کیا۔ زخمیوں میں عباس ولد زاہد علی (40 سال)، سعید ولد رضا خان (17 سال) اور امراد ولد اجبر جان (24 سال) شامل ہیں۔پولیس نے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔