مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کی موت ہوئی، جب کہ 2 بچے زخمی ہو گئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک فریق کے 3 بھائی جبکہ دوسرے فریق کا ایک فرد جاں بحق ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد جمع کر لیے ہیں۔