افغانستان کے 13 سالہ لڑکے نے غیر معمولی اور خطرناک اقدام کرتے ہوئے دہلی کی پرواز میں افغان ایئرلائن KAM کی پرواز RQ-4401 کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر سفر کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں داخل ہوا اور تقریباً دو گھنٹے کے خطرناک سفر کے بعد دہلی پہنچا۔ لینڈنگ کے بعد جہاز کے عملے نے اسے ایئرکرافٹ کے قریب گھومتے دیکھا اور سیکیورٹی کو اطلاع دی۔ ابتدائی تحقیقات میں لڑکے نے بتایا کہ یہ قدم اس نے صرف تجسس کے باعث اٹھایا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق لینڈنگ گیئر انتہائی خطرناک ہوتا ہے کیونکہ وہاں آکسیجن کی کمی اور بلندی کے سبب زندہ رہنا مشکل ہوتا ہے، تاہم خوش قسمتی سے لڑکا محفوظ رہا۔ بعد ازاں اُسے واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔ایئرلائن کی ٹیم نے لینڈنگ گیئر سے ایک سرخ اسپیکر بھی برآمد کیا جو ممکنہ طور پر لڑکے کا ذاتی سامان تھا۔