اشتہاری کو فرار کرانے والا ملزم نامزد، مقدمہ درج

قصور (خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر پتوکی پولیس نے اشتہاری کو فرار کروانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سب انسپکٹر محمد ریاض نے رپورٹ درج کرائی کہ دورانِ گشت مخبر خاص کی اطلاع پر اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے چک نمبر 37 پتوکی میں ریڈ کیا گیا، جہاں محمد اشرف عرف پہلوان ولد نذیر احمد کھوکھر نے اشتہاری عابد حسین کو فرار کرا دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔