جنرل ہسپتال ، غیر حاضر ملازمین کا گھیرا تنگ

 ایک مریض، ایک تیماردار پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے: اجلاس میں فیصلہ 
 لاہور(خصوصی رپورٹ)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی زیر صدارت اہم اجلاس   ہوا۔ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین  ودیگر شریک ہوئے۔سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل ٹیموں سمیت جنرل ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کا   جائزہ لیاگیا۔پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے کہاوزیراعلیٰ مریم نواز کی پالیسی کے تحت مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی جاری ہے، ایک مریض، ایک تیماردار پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، انسانی زندگیوں کا تحفظ ہیلتھ پروفیشنلز کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،  ڈاکٹرز اوپن ڈور پالیسی' پر عمل کریں۔ ایم ایس و ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ دن میں دو بار ایمرجنسی کا راو نڈ کریں،  غیر حاضر ملازمین کیخلاف   کارروائی کی جائے۔  تمام شعبوں میں موومنٹ رجسٹر رکھنے کی ہدایت کی گئی