پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 158 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 158 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 632 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 158,187 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 482 پوائنٹس کی کمی سے 157,554 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا اور اس کی قیمت 281.45 روپے سے کم ہو کر 281.40 روپے پر آگئی۔یہ رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور مارکیٹ میں ٹریڈنگ سرگرمیوں کے مستحکم ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔