پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس عبور

ویب ڈیسک:پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے 99 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح عبور کی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی مارکیٹ میں 746 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 98 ہزار پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کرتے ہوئے 98,544 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔اس کے بعد پی ایس ایکس میں مزید تیزی آئی اور 1291 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 99,089 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اس تیزی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور کچھ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، جو آج بھی غالب نظر آ رہا ہے۔ اس تیزی کا یہ بھی مطلب ہے کہ پاکستان کی معیشت میں ممکنہ استحکام کی امیدیں بڑھ رہی ہیں، جس سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس سے قبل بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا چکا ہے اور حالیہ دنوں میں مارکیٹ میں مثبت تبدیلیاں آئیں ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کے لئے اچھے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔