جاپان کا منفرد زیرِ آب پوسٹ باکس، آج بھی فعال

لاہور(نیٹ نیوز )پوسٹ کارڈز بیرونِ ملک مقیم دوستوں اور اہلِ خانہ کو یادگار پیغام بھیجنے کا ایک منفرد اور کم خرچ ذریعہ ہیں۔عموماً ڈاک خانے پرانی عمارتوں میں قائم ہوتے ہیں  یا پوسٹ باکس عوامی مقامات سے قریب ترین قائم ہوتے ہیں تاہم جاپان میں ایک ایسا پوسٹ باکس بھی ہے جو سمندر کی تہہ میں نصب کیا گیا ہے۔جاپان کے صوبے واکایاما میں واقع سوسامی بے کے سمندر میں ایک منفرد پوسٹ باکس قائم ہے، جہاں سے خط بھیجنے کے لیے سمندر کی تہہ میں جانا پڑتا ہے، سوسامی انڈر واٹر پوسٹ آفس 1999ء   سے فعال ہے اور یہاں سے آج بھی ہر سال 1500 سے زائد خطوط بھیجے جاتے ہیں۔