لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے سابق کرکٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب زیرِ گردش پوسٹ پر وضاحت پیش کر دی۔سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کھلاڑی کی پرانی ٹوئٹ کو فرانس میں ہونے والے احتجاج کی تصویر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔متنازع پوسٹ میں فرانس میں ایک احتجاج کے دوران فلسطینی پرچم اٹھائے ایک شخص کی تصویر دکھائی گئی تھی۔تصویر کے ساتھ صارف نے عثمان خواجہ کی ایک پرانی ٹوئٹ بھی شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ اس کا بے صبری سے انتظار ہے، فلسطینی پرچم ہر جگہ لہرا رہے ہوں گے۔