پاکستان سمیت دنیا بھر میں برفانی چیتے کا عالمی دن آج منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں برفانی چیتے کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کے منانے کا مقصد بلند وبالا پہاڑوں میں برفانی چیتوں اور ان کی پناہ گاہوں کو محفوظ بنانے کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے،غیر قانونی شکارکے باعث بلی کی نسل کے اس افسانوی کردار کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے 12ممالک میں برفانی چیتا پایا جاتا ہے۔پاکستان میں اس جانور کا مسکن کوہ ہمالیہ اور ہندوکش کے برف پوش پہاڑہیں، کے پی کے ،گلگت بلتستان اور آزدکشمیر کے علاقوں کرم،اورکزئی ایجنسی،درہ آدم خیل،چراٹ کے جنگلات ،چترال،وادی نگر ،وادی نیلم سمیت دیگر علاقوں میں برفانی چیتا پایا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں برفانی چیتوں کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے،برفانی چیتے کی نسل کو بچانے کیلئے ہر سال23اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں برفانی چیتے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔