لاہور (کرائم رپورٹر) مغلپورہ کے علاقہ میں نوجوان شہری کاشان کے قتل کا مرکزی ملزم پولیس نے گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے آلہ? قتل پستول بھی بر آمد کر لیا گیا ہیڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاایس پی انویسٹی گیشن سول لائن خالد سعید کے مطابق ملزم اور مقتول دونوں آپس میں دوست تھے، تاہم معمولی رنجش پر ملزم نے فائرنگ کر کے کاشان کو شدید زخمی کر دیا تھا زخمی کاشان کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا مرکزی ملزم کے ساتھی کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر کے جوڈیشل حوالات بھجوا چکی ہے۔ مرکزی ملزم کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ پولیس، پراسیکیوشن پارٹنرشپ کے تحت گرفتار ملزمان کو قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔