نوجوان کا اندھا قتل مرکزی ملزم ، بیوی گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)چوہنگ مٰیں پانچ ماہ قبل 28 سالہ نوجوان مدثر حسین کے اندھے قتل کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہیانچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ شرافت علی کے مطابق ملزمان کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق مقتول اور مرکزی ملزم کی بیوی کے درمیان گہرے تعلقات تھے، جس کے باعث مرکزی ملزم اور اس کی بیوی نے مل کر قتل کا منصوبہ بنایاایس پی عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق خاتون ملزمہ نے مقتول مدثر حسین کو ملنے کے بہانے اپنے گھر بلایا اور بوتل میں زہریلا کالا پتھر ملا کر پلا دیا۔واضح رہے کہ مدثر حسین دو دن ہسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکاپولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔