زمین کے گرد اب 2 چاند ہیں، ناسا کی تصدیق

 واشنگٹن (آئی  این پی )امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ  ایک چھوٹا سیارچہ 2025 پی این 7 زمین کا دوسرا چاند بن گیا ہے۔یہ سیارچہ زمین کے موجود ہے اور اسے امریکا کی ہوائی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دریافت کیا۔یہ 18 سے 36 میٹر چوڑا ہے اور سائنسدانوں کے خیال میں یہ زمین کے ساتھ 60 برسوں سے موجود ہے اور اگر اس کا موجودہ مدار برقرار رہا تو یہ ہمارے سیارے کے ساتھ 2083 تک چکر لگا سکتا ہے۔