واشنگٹن (آئی این پی )عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 266 ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 266 ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 4,115 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔گزشتہ دنوں، امریکا میں شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقعات کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور پیر کو سونے کی قیمت 4,381 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی