فیصل آباد (آئی این پی)زرعی شعبہ کو رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 1.266 ٹریلین روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرض کی سہولت حاصل کرنے والے کاشتکاروں کی تعداد 2.86 ملین تک بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران زرعی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور قرضوں کا حجم 2.216 ٹریلین روپے تک بڑھ گیا۔