ہاری کارڈ کے تحت 14 ہزار فی کسان دیں گے،یہ پیسے صرف کھاد کے ڈیلر کے پاس استعمال ہوں گے
وفاقی حکومت نے صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر گندم کی قیمت3500 روپے من مقرر کی:مراد علی شاہ
کراچی (آن لائن) وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کہا ہے سندھ حکومت چاہتی ہے کسانوں کو مزید مراعات دی جائیں ۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر گندم کی قیمت پینتیس سو روپے فی من مقرر کر دی جو ہمارے صوبے نے قبول کر لی ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سیلاب کے درمیان دورے پرتھے۔انہوں نے وزیراعظم سے کچھ مطالبات کئے۔ اس میں سب سے اہم گندم کی قیمت اورخریداری پالیسی وضع کرنیکامطالبہ کیا۔ وفاقی حکومت کے شکرگذارہیں انہوں نے گندم معاملے پرہماری بات سنی سپورٹ پرائس دیناضروری ہوتاہے۔ اگراس کوسپورٹ پرائس نہیں دیں گے تو وہ کسی اورفصل کواگانے کی طرف جائیگا۔ انہوں نے کہا ہم نے مطالبہ کیا بتایاگیاکہ خریداری نہیں کرسکتے آئی ایم ایف ناراض ہوجائیگا۔ کسان کو2000سے2400 کے درمیان قیمت ملی۔ ہم خریداری نہیں کرسکتے ہیں۔ شکرکریں 2024-25میں ہم نے جو خریداری کی وہ کام آگئی ورنہ مشکل پیش آتی۔ انہوں نے کہا کسان ملک کی غذا اور خوراک کا ذمہ دار ہے ۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کسانوں کو مزید سہولیات دی جائیں ۔