وزیراعلیٰ کا نوجوان کی ہلاکت پر اظہار افسوس، ذمہ داروںکے خلاف کارروائی کا حکم

لاہور (زیڈ این این)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے علاقے مزنگ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 21 سالہ نعمان کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جان کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔وزیراعلیٰ نے غیر قانونی پتنگ بازی کے اس واقعے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔مریم نواز شریف نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی مکمل رپورٹ بھی طلب کر لی اور ہدایت کی کہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔