مطالبات کی منظوری کے لیے ہر حد تک جائیں گے:علی امین گنڈاپور

مطالبات کی منظوری کے لیے ہر حد تک جائیں گے:علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

 وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت موٹروے اور شاہراہیں بند کرنے کی کوشش نہ کرے، کیونکہ تحریک انصاف کا احتجاج حکومت کے لیے پریشانی کا باعث بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کو بند کر کے خود ہی ہمارا احتجاج کامیاب کر دیا ہے، اور ہمارا احتجاج پرامن رہے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کا پہلا مطالبہ عمران خان اور کارکنوں کی رہائی ہے اور اس کے لیے ہم ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی کل کے احتجاج میں شرکت کریں گے۔ علی امین گنڈاپور نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ہمارے کارکنوں کو نقصان پہنچا یا تشدد کیا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہوگی۔