پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ اور ڈی چوک دھرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ اور ڈی چوک دھرنے کا اعلان

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے کل اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

 پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، سابق صدر عارف علوی، شبلی فراز، اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اسلام آباد مارچ کا حتمی فیصلہ کیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ہر صورت ہوگا اور ڈی چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔ شیخ وقاص اکرم، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی، نے کہا کہ تمام رکاوٹیں توڑ کر ڈی چوک پہنچیں گے اور اس بار واپسی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق پرامن احتجاج کا حق پی ٹی آئی کو حاصل ہے اور کسی صورت میں سرنڈر نہیں کیا جائے گا۔ شیخ وقاص اکرم نے اعلان کیا کہ 24 نومبر کو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔