ویب ڈیسک:پاکستان میں اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے منصوبے کے تحت، تین بڑے اسٹیڈیمز قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل سٹیڈیم کراچی، اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر مجموعی طور پر 12.8 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
ان منصوبوں کا مقصد ان اسٹیڈیمز میں بیٹھنے کی گنجائش بڑھانا، پچ اور آؤٹ فیلڈ کی بہتری، اور کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے جدید سہولتیں فراہم کرنا ہےاس اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے قبل مکمل کی جائے گی، اور یہ کام بین الاقوامی معیار پر کیا جا رہا ہے، تاکہ عالمی سطح پر کرکٹ کے شائقین کے لیے بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ پی سی بی کے مطابق، اس منصوبے کی نگرانی خود چیئرمین محسن نقوی کر رہے ہیں، اور اس کی تکمیل کے لیے عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری طرف، پی سی بی نے اپنی پوزیشن میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی کوئی پریشانی نہیں ہے، اور تمام بین الاقوامی ٹیموں کے یہاں آنے کے بعد بھارت کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ پی سی بی کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کو وہ تسلیم نہیں کرتے، اور وہ بھارت کے پاکستان دورے کے لیے مکمل طور پر رواں دواں ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں