صوبہ میں فلٹریشن پلانٹس کیلئے واٹر یوزر کمیٹیوں کی منظوری

 صاف پانی اتھارٹی کے گریڈ5 تا 17 ملازمین کو سپورٹ الائونس دینے کی بھی منظوری 
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے 8ویں گورننگ باڈی اجلاس میں صوبہ بھر کے فلٹریشن پلانٹس کیلئے واٹر یوزر کمیٹیوں کے قیام اور ایس او پیز کی منظوری دیدی گئی۔ہر فلٹریشن پلانٹ پر 7 تا 11 رکنی واٹر یوزر کمیٹی قائم ہوگی، کم از کم دو خواتین ارکان شامل ہونگی۔چیئرمین گورننگ باڈی زاہد اکرم نے گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت کی۔ سی ای او علی اصغر نے گورننگ باڈی کے ارکان کو ایجنڈہ آئٹمز پر بریفنگ دی۔پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے بی پی ایس 5 تا 17 ملازمین کو سپورٹ الائونس دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ پنجاب بھر میں صاف پانی اتھارٹی کے زیر انتظام 5703 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کی گئی۔ سی ایم صاف پانی پروگرام فیز ون و فیز ٹو پر تیزی سے عملدرآمد جاری ، جنوبی پنجاب و پوٹھوہار میں مکمل کوریج کا ہدف دیدیا گیا۔گورننگ باڈی کا تمام ایجنڈہ آئٹمز پر اطمینان کا اظہار، صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔