جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر بیواؤں کا عالمی دن(آج) 23جون منگل کو منایا جائے گا، اس دن کو منانے کا مقصد بیوہ خواتین کو درپیش غربت‘ صحت اور انصاف سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔جیون ساتھی کھو دینا بہت بڑا دکھ ہے، بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں، جہاں ان کا یہ نقصان بنیادی ضرورتوں کی فراہمی، انسانی حقوق اور وقار برقرار رکھنے کے لیے مسلسل جدوجہد کے باعث کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور دوسری طرف معاشرے میں کچھ ایسے ظالمانہ رویے بھی موجود ہیں جن سے بیوائیں بھی محفوظ نہیں۔پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بیواؤں کی جائیدادیں چھین لی جاتی ہیں، انھیں معاشرے میں تنہائی اور بے بسی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے