امریکا کی ایران کو حملے کی پہلے اطلاع دینے کا انکشاف

جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم کے ذخائر نامعلوم مقام پر منتقل کر دئیے گئے تھے 
 تہران (نیٹ نیوز)ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو اس کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی۔رپورٹ کے مطابق ایرانی شخصیت نے مزید کہا کہ امریکی کی اطلاع ملنے کے بعد ہی ایران جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم کے ذخائر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہا۔