لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ کی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر72 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہے موبائلز سکواڈ نے چیکنگ کے دوران 16 اشتہاری اور15 عدالتی ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے37623 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیاداخلی و خارجی راستوں پر 8792 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔سیاہ پیپر،نیلی بتی والی 337 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت جاری ہے۔