سی سی ڈی نے کانسٹیبل کا قاتل چند گھنٹوں میں دھر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کی واردات چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے ملزم کوگرفتار کر لیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی سمندری کی حدود سے کانسٹیبل نوید ارشد کی نعش برآمد ہوئی سی سی ڈی نے جدید خطوط، ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز سے قتل میں ملوث نامعلوم ملزم کا سراغ لگایاملزم نیکانسٹیبل نوید ارشد کو قتل کرکے نعش سیم نہر کے قریب پھینک دی تھی سی سی ڈی نے حیات نامی شخص کو شامل تفتیش کیا جس نے قتل کرنے کا انکشاف کیا مزید تفتیش جاری ہے اس کے علاوہ سی سی ڈی چنیوٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وہیکل سنیچنگ میں مطلوب 2 گینگ گرفتار کر لیے ملزمان کے قبضہ سے30 لاکھ مالیت کی درجنوں موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے کوشش جاری رکھیگی۔